تبدیلی کی باتیں کر نے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں خواب دیکھنا جرم نہیں، ڈاکٹر آمنہ بٹر، خاور کھٹانہ

لاہور : پیپلز پارٹی کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر آمنہ بٹر اور مرکزی رہنماء خاور محمود کھٹانہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آزاد خطہ کی تعمیر و ترقی کی ضامن جماعت ہے اور پیپلز پارٹی کی حکومت نے ملک میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروا کر نئی تاریخ ر قم کر دی ہے تبدیلی کی باتیں کر نے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

مگر خواب دیکھنا جرم نہیں اپنے ایک مشترکہ بیان میںانہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف شہید بھٹو دور سے لے کر آج تک سازشیں جاری ہیںمگر جس جماعت کو عوامی حمایت حاصل ہو اور جو لوگ اللہ کی رضاء کے لیے خدمت خلق کا فریضہ انجام دے رہے ہوں ان کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو ہمیشہ منہ کی کھانی پڑتی ہے۔

پاکستان میں پیپلز پارٹی کا موجودہ پانچ سالہ دور اقتدار مثالی ہے جس کی بنا ء پر آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کر کے جمہوریت دشمن قوتوں کو عملی جواب دے گی