لاہور: گھر میں آگ لگنے سے 2 کمسن بہن بھائی جاں بحق

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک)لاہور کے علاقے مسلم ٹاون میں ایک گھر میں آگ لگنے سے دو کمسن بہن بھائی جاں بحق ہو گئے۔

وحدت روڈ پر عدنان ملک کی اہلیہ اپنے دو کمسن بچوں چار سالہ شاہ زیب اور ڈیڑھ سالہ عائشہ ملک کو گھر میں چھوڑ کر ٹیوشن سنٹر سے اپنے بڑے بیٹے کو لینے گئی۔اس کے جانے کے کچھ دیر بعد شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آگ لگ گئی۔

مقامی لوگوں نے ریسکیو حکام کو اطلاع دی لیکن اس وقت تک بہت دیر ہو چکی تھی۔دونوں کمسن بہن بھائی آگ میں جھلسنے کے باعث جاں بحق ہو چکے تھے۔پولیس نے دونوں بچوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی ہیں۔