تحریک تحفظ پاکستان اور اسکی 20 سے زائد اتحادی جماعتیں پاکستان بچاں تحریک کے نام سے میزائل کے انتخابی نشان پر الیکشن میں حصہ لیں گی،روحیل اکبر

تحریک تحفظ پاکستان اور اسکی20 سے زائد اتحادی جماعتیں پاکستان بچاں تحریک کے نام سے میزائل کے انتخابی نشان پر الیکشن میں حصہ لیں گی جبکہ کچھ مقامات پردوسری بڑی سیاسی جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایااس وقت محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قیادت میں ملک کی 20 سے زائد سیاسی اور مذہبی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر پاکستان بچا تحریک کے ایجنڈے پر متحد ہو چکی ہیں۔

سب اتحادی پارٹیاں انتخابی نشان میزائل پرانتخابات میں حصہ لیں گی جبکہ پاکستان کے بعض مقامات پرپاکستان بچا اتحاد مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریگا انہوں نے کہا کہ نگران وزیر اعظم کے نام پر حکومت اور اپوزیشن کا متفق نہ ہونا ایک بہت بڑا المیہ ہے جبکہ موجودہ حکومت کے گذرے پانچ سال ناکامیوں اور خامیوں سے بھرے پڑے ہیں کراچی میں دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کی کاروائیوں نے کئی گھر اجاڑے دئیے کئی افراد اندھی گولیوں کا نشانہ بنے لیکن حکومت اور قانون نافظ کرنے والے ادارے قاتل قوتوں کا سراغ لگانے میں ناکام رہے۔

جبکہ سپریم کورٹ نے اپنے احکامات کے زریعے لیند مافیا اور دہشتگر د قوتوں کو حکومت وقت اور ان کے اتحاد ی جماعتوں کی سرپرستی حاصل ہونے کی نشاندہی کی لیکن کسی قسم کی کاروائی نہیں کی گئی ملک میں اقلیتوں کی ساتھ زیادتیاں عروج پر رہیں سندھ میں بدامنی کی وجہ کئی ہندو تاجروں کے اغوا کے واقعات ہوئے بادامی باغ اور رمشا کیس جیسے کئی واقعات کے ملزمان کو قانون کے چکھنجے میں لانے میں ناکامی کی وجہ سے ملک میں بسنے والی عیسائی برادری میں عدم تحفظ کی فضا موجود ہے اور بین الاقوامی برادری میں ملک کا نام بدنام ہوا۔