تحریک تحفظ پاکستان ضلع چکوال کے ہر حلقہ سے بلدیاتی الیکشن میں اپنے نمائندے کھڑے کرنے کا اعلان کر دیا

چکوال : تحریک تحفظ پاکستان ضلع چکوال کے ہر حلقہ سے بلدیاتی الیکشن میں اپنے نمائندے کھڑے کرنے کا اعلان کر دیا ہے گزشتہ دنوں ایک خصوصی میتنگ تحریک تحفظ پاکستان کے ضلعی کنوئیر ملک اشف زکی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی جس مین ضلعی اعہدیداران کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور یہ طے پایا گیا کہ تحریک تحفظ پاکستان ضلع بھر میں اپنے نمائندے کھڑے کرے گا جس کے لئے ھتمی مشاورت ملک اشرف زکی اور ضلعی نائب صدر اور امیدوار صوبائی اسمبلی ملک جہانگیر دھرکنہ اور دیگر اعہدیداران کریں گیجبکہ ضلع چکوال میں مسلم لیگ ن مخالف قوتوں کو یکجا کر کے مقابلہ کرنے پر بھی غور کیا گیا۔

کیونکہ ضلع چکوال میں سردار غلام عباس کے آزاد پینل تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں کا ووٹ بنک ں لیگ سے بہت زیادہ ہے جس کے لئے ضلع چکوال میں متحدہ محاز چکوال بنانے پر غور کیا گیا یا درہے کہ اس سے قبل ملک جہانگر دھرکنہ نے ونہار اتحاد قائم کر کے ملک اشرف زکی کو کامیاب کرایا تھا۔