تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی زیر صدارت سیاسی اور مذہبی جماعتوں کا اہم اجلاس 11مارچ کا بلیو ایریا اسلام آباد میں ہو گا

تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی زیر صدارت سیاسی اور مذہبی جماعتوں کا اہم اجلاس 11مارچ کا بلیو ایریا اسلام آباد میں ہو گا جس میں جماعت اسلامی پاکستان ،جمعیت علماء اسلام(س)،جمہوری وطن پارٹی (طلال بگٹی)،جمعیت علماء اسلام نظریاتی۔

جمیعت علماء اسلام نورانی گروپ ،سنی تحریک،تحریک صوبہ ہزارہ،کسان اتحاد،تنظیم الااخوان ،مزدور کسان پارٹی،خاکسار تحریک،جمیعت علما ء پاکستان (سواداعظم)،جمعیت اہلحدیث ،جماعت اہلسنت والجماعت کے مرکزی رہنماء شرکت کریں گے جبکہ اجلاس کے بعدمحسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان پریس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔