آنے والی فلموں میں مختلف کرداروں میں نظر آؤں گی، کنگکا رناوت

Kangna Ranaut

Kangna Ranaut

ممبئی (جیوڈیسک) کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ شائقین مجھ سے مزید اچھی فلموں کی توقع کر رہے ہیں اور آنے والے دنوں میں مختلف کرداروں میں نظر آؤں گی۔

کنگنا رناوت کا ایک شو کے موقع پر کہنا تھا کہ شائقین مجھ سے مزید اچھی فلموں کی توقع کر رہے ہیں، آنے والی فلموں میں بہت سے دلچسپ کردار وں میں نظر آؤں گی، ہدایت کار نکھل ایڈوانی کی لوو اسٹوری میں ایک مختلف کردار ادا کر رہی ہوں جب کہ اس کے علاوہ فلم ’تنو ویڈز منو ‘ کے سیکویل میں بھی مختلف کردار اد اکررہی ہوں جو یقینی طور پر مداحوں کو پسند آئے گا۔

واضح رہے کہ کنگنا رناوت کی فلم ’کوئین‘ اور ’روالور رانی‘ کی کامیابی کے بعد ہدایت کاروں کی جانب سے بالی ووڈ اداکارہ کے لئے فلموں کا تانتا بندھ گیا ہے تاہم کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ وہ صرف معیاری فلموں کو ہی ترجیح دیں گی۔