فلم “غنڈے” کے پہلے ڈائیلاگ پروموز جاری کر دئیے گئے

Gunday

Gunday

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے دو صفِ اول کے نوجوان اداکار پہلی بار ایک ساتھ ۔یش راج بینر تلے رنویر سنگھ اور ارجن کپور کی رومانٹک ایکشن ڈرامہ فلم “غنڈے” کے ٹریلر اور گانوں کے بعد پہلے ڈائیلاگ پروموز بھی مداحوں کیلئے ریلیز کر دئیے گئے ہیں۔

فلم کے ریلیز کر دہ ان پروموز میں مرکزی کر دار ادا کر نے والے اداکار رنویر سنگھ اور ارجن کپور کو جملہ بازی کر تے دکھایا گیا ہے۔ ہدایتکار علی عباس ظفر کی اس فلم کو ادیتہ چوپڑا نے پروڈیوس کیا ہے جس میں رنویر اور ارجن کے مدِ مقابل پگی چاپس پریانکا چوپڑا بحیثیت ہیروئن جلوہ گر ہو رہی ہیں۔

عرفان خان بھی اہم کردار میں نظر آئینگے۔ فلم غنڈے کی کہانی دو نوجوانوں کے گرد گھومتی ہے جنہوں نے جرائم کی دنیا میں اپنی بہترین ساکھ قائم کر رکھی ہے۔ ایکشن، تھرل اور رومانس سے بھر پور یہ فلم غنڈے یش راج فلمز کے تحت رواں سال 14 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جسکا میوزک سہیل سین نے ترتیب دیا ہے۔