فلم “میں تیرا ہیرو” کے پہلے گانے”بے شرمی کی ہائٹ” کی وڈیو جاری

Main Tera Hero

Main Tera Hero

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں باپ بیٹے کی جوڑی ایک ساتھ، ہدایتکار ڈیوڈ دھون کی اُ بھرتے ہوئے بالی ووڈ اداکار ورون دھون، نرگس فخری اور الیانا ڈی کروز کیساتھ نئی رومانٹک کامیڈی فلم”میں تیرا ہیرو ” کے ٹریلر کے بعد فلم کے پہلے گانے کی وڈیو بھی جاری کر دی گئی ہے۔

کمار کے تحریر کردہ “بے شرمی کی ہائٹ”کے بولوں پر مبنی اس گانے کو فلم کے موسیقار ساجد واجد نے خود اپنی آواز میں ریکارڈ کیا ہے جسکی وڈیو میں ورون دھون ہیروئن الیانا کیساتھ ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔

ڈیوڈ دھون کی اس فلم میں ورون دھون، نرگس فخری اور الیانا کیساتھ ساتھ ابھی منیو سنگھ اور ایویلن شرما اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ بالاجی موشن پکچرز کے تحت ایکتا کپور کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 4 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔