ایم پی اے نشاط ضیاء قادری کا بلدیاتی اداروں کو شب معراج پر مساجد اور محافل گاہوں کے اجتماعات کے اطراف بلدیاتی سہولیات کی فراہمی یقینی بنا نے کی ہدایت

News

News

کراچی (خصوصی رپورٹ ) رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم کے ہمراہ شب معراج کے موقع پر عبادت گاہوں کے اطراف بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کی جانب سے جاری انتظامات کے معائنے کے لئے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرتے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ شب معراج کے موقع پر مساجد و امام بارگاہوں اور محافل کی اجتماع گاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی، روشنی کے انتظامات کی بہتری سمیت دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی ہر ممکن طریقے سے یقینی بنائی جائے اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عبادت گاہوں کے منتظمین کی باہمی مشاورت کے ساتھ انتظامات کی انجام دہی کو یقینی بنا کر عبادت گزاروں کو مسائل سے پاک ماحول فراہم کیا جائے۔

انہوں نے بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی کہ شب معراج کے موقع پر مساجد و امام بارگاہوں اور محافل کی اجتماع گاہوں کے اطراف مکھی مچھروں کے خاتمے کے لئے جراثیم کش ادویات کا اسپرے خصوصی طور پر انجام دیا جائے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے متعلقہ بلدیاتی ذمہ دران کو ہدایت کی کہ شب معراج پر عبادت گاہوں کے اطراف بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مثالی انتظامات انجام دیئے جائیں اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عباد گاہوں ،درسگاہوں اور قبرستانوں کے اطراف تجاوزات اور دیواروں سے وال چاکنگ کا فوری خاتمہ کرکر دیواروں پر رنگ روغن کیا جائے اور تجاوزات ور وال چاکنگ کی روک تھام کے حوالے سے موثر انتطامات کئے جائیں۔