ایم کیوایم کے جانے سے فرق نہیں پڑے گا، خورشید شاہ

Khurshid Shah

Khurshid Shah

کراچی (جیوڈیسک)کراچی وفاقی وزیر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کے جانے سے فرق نہیں پڑے گا ہم اتحادی تھے مگراب الگ الگ الیکشن لڑیں گے۔کراچی ایئرپورٹ پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرخورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ ہرسیاسی پارٹی کا اپنا الگ ایجنڈا ہے متحدہ اپنی مرضی سے ہم سے الگ ہوئی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نگران وزیر اعظم کے نام پراتفاق نہیں ہوا،مشاورت جاری ہے ۔وفاقی وزیر مذہبی امور خورشید شاہ نے اس موقع پرکوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ہرحکومت میں اس طرح کے واقعات ہوتے ہیں، الیکشن کے بعد اگر ہماری حکومت دوبارہ بنی تو حالات کی بہتری کی امید ہے۔