ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر میاں عتیق لاہور میں گرفتار

Mian Muhammad Atiq

Mian Muhammad Atiq

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر میاں محمد عتیق کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق سابق سینیٹر میاں محمد عتیق اور ان کے ساتھیوں کے خلاف جون 2021 میں ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر تھانہ گنج منڈی راولپنڈی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ محمد عتیق پر جعلی پراپرٹی دستاویزات پیش کرنے کا الزام ہے جبکہ میاں عتیق اور دیگر افراد مقدمے میں اشتہاری ہیں۔

راولپنڈی پولیس کے مطابق سابق سینیٹر کو تھانہ قلعہ گجر سنگھ نے راولپنڈی پولیس کے حوالے کیا، کیس کی میرٹ پر تفتیش کی جائے گی۔