کوہاٹ میں بارودی مواد کے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق

Kohat Blasts

Kohat Blasts

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) کوہاٹ کے قبائلی سب ڈویژن جواکی کے علاقے گلوتنگی میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا میں جاں بحق ہونے والے افراد خانہ بدوش تھے، دھماکے میں ایک بچہ زخمی بھی ہوا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو موقع پر طلب کرلیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کی حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ نے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ دھماکا مارٹر گولے کے پھٹنے کی وجہ سے خانہ بدوشوں کی جھونپڑی میں ہوا، جس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔