ایم کیو ایم ہی ملک کے مظلوموں کو ظلم سے نجات دلائی گی، ارتضیٰ فاروقی

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ارتضیٰ فاروقی نے کہاہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کا عوام سے رشتہ کوئی نہیں توڑ سکتا قائد تحریک الطاف حسین مظلوم عوام کے نجات دہندہ ایم کیو ایم ملک میں ظلم کی چکی میں پسے عوام کو نجات دلا ئے گی قائد تحریک محترم الطاف حسین پر عوام کے غیر متزلزل اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچنے دینگے ظلم و جبر کا مقابلہ کرکے عوام کو مسائل سے نجات اور خوشحال معاشرے کا قیام یقینی بنائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ارتضیٰ فاروقی نے ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر یونٹ 108کے تحت عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں منعقد عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیارکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ ایم کیو ایم اپنے منشور پر عمل کرتے ہوئے عوام کو با اختیار بنا نے کے لئے جدو جہد میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو اختیار دیئے بغیر نہ جمہوریت کو پروان چڑھایا جا سکتا ہے نہ معاشرہ ترقی کرسکتا ہے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ارتضیٰ فاروقی نے کہا کہ ایک سازش کے تحت شہری سندھ کے عوام کو مسائل کے دلدل میں دھکیلنے کی حکموت سندھ کی پالیسی کی وجہ سے سندھ کے شہری علاقے کھنڈرات میں تبدیل ہورہے ہیں انہوں نے سندھ کے حکمرانوں سے کہا ہے کہ وہ شہری سندھ کے مسائل سے چشم پوشی کا سلسلہ ترک کرکے شہری سندھ کے وسائل کو سندھ کے شہری علاقوں کی ترقی اور عوام کے مسائل حل کرنے پر لگائیں۔

IRTZA FAROOQI

IRTZA FAROOQI