fbpx

ایم کیو ایم پاکستان کے فضل الرحمان کے بھائی کی ڈی سی سینٹرل تعیناتی پر تحفظات

Zia-ur-Rehman

Zia-ur-Rehman

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کی ڈپٹی کمشنر سینٹرل تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر کنور نوید جمیل نے ضیاء الرحمان کی تعیناتی پر وزیر اعلیٰ سندھ کو خط لکھا ہے۔

خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے ڈپیوٹیشن پر سندھ حکومت میں تبادلوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور ضیاء الرحمان کی تعیناتی سپریم کورٹ احکامات کی توہین ہے۔

خط میں لکھاگیا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ فی الفور ڈی سی سینٹرل کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس لیں، ایم کیو ایم پاکستان پہلے ہی جعلی ڈومیسائل کے معاملے پر تمام قانونی فورمز پر آواز اٹھا رہی ہے۔