ایم کیوایم ،پیپلزپارٹی اوراے این پی کوطالبان دہشت گردوں کی جانب سے کھلی دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، الطاف حسین

ملتان 28، اپریل2013ء متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم ،پیپلزپارٹی اوراے این پی کوطالبان دہشت گردوں کی جانب سے کھلی دہشت گردی کانشانہ بنایاجارہاہے،آخرنگراں حکومت، الیکشن کمیشن، فوج اورعوام کے تحفظ کے ذمہ دار سیکوریٹی کے ادارے کہاںہیں۔

وہ ان کھلی دہشت گردیوں کانوٹس کیوں نہیں لے رہے ہیں؟انہوں نے یہ بات ملتان میں ایم کیوایم لوئرپنجاب کے ذمہ داروں اورکارکنوں سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے عوام دیکھ رہے ہیں کہ معتدل مزاج اورروشن خیال جماعتوں ایم کیوایم ، پیپلزپارٹی اوراے این پی جو قائداعظم اورعلامہ اقبال کے وژن پر یقین رکھتی ہیں۔

انہیں طالبان کی جانب سے کھلی دھمکیاں دی جارہی ہیں اوربم دھماکے کرکے ان لبرل جماعتوں کے عہدیداروں،کارکنوںاور ہمدردوں کو شہیدکیاجارہاہے جبکہ باقی سیاسی ومذہبی جماعتوں کوجلسہ جلوس کرنے کی آزادی دی جارہی ہے۔

جواس بات کاثبوت ہے کہ یہ جماعتیں منی طالبان جماعتیں ہیں۔پاکستان پہلے ہی ٹوٹ چکاہے اور یہ باقیماندہ ملک کوبھی تباہی وبربادی کے راستے پرلیجاناچاہتے ہیں۔عوام کوچاہیے کہ وہ ملک کے دوستوں اوردشمنوںمیں تمیز کریں ۔ انہوںنے سوال کیا کہ کیا۔

اب بھی عوام ایسی جماعتوں کوووٹ دینگے جودہشت گردی اوردھماکے کرکے معصوم شہریوں کا خون بہانے والے اوربچیوں کے اسکول اڑانے والے طالبان کی حمایت کررہی ہیں؟جوملک کوپتھرکے دورمیں لیجاناچاہتی ہیں؟جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم فرقہ واریت اورمذہبی انتہاپسندی کے خلاف ہے ،وہ لکم دینکم ولی الدین، اورلااکراہ فی الدین پریقین رکھتی ہے۔

عوام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اورمذہبی رواداری کیلئے سب سے زیادہ سرگرم ہے اسی لئے وہ طالبان کے نشانہ پر سرفہرست ہے لیکن ہم مایوس نہیں ہیں اورتمام ترقربانیاں دینے کے باجوداپنے مشن ومقصدکیلئے جدوجہد کررہے ہیں،کل بھی ظلم سہہ رہے تھے ،آج بھی ظلم سہہ رہے ہیں اورجب تک ہمارے جسم میں جان ہے ہم جدوجہدکرتے رہیں گے اورظالم وباطل قوتوں کے آگے سرنگوں نہیں کریں گے۔

جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم لوئرپنجاب کے تمام کارکنوںاورذمہ داروں سے کہاکہ وہ ہرگز مایوس نہ ہوں اورثابت قدمی کے ساتھ جدوجہدجاری رکھیں اورانتخابات میں ہارجیت کی فکرکرنے کے بجائے ہمت وحوصلے کے ساتھ تحریک کاپیغام پھیلاتے رہیں ،اللہ تعالیٰ صبرواستقامت کے ساتھ جدوجہدکرنے والوں کوہی فتح وکامرانی عطاکرتاہے۔

اس موقع پرایم کیوایم لوئر پنجاب کے ذمہ داروں اورکارکنوں نے کراچی میں دھماکے میں کارکنوں اورہمدردوں کی شہادت پرجناب الطاف حسین سے تعزیت کااظہارکیااورانہیں یقین دلایاکہ وہ اس دہشت گردی سے ہرگزمایوس نہیں ہونگے اورتمام ترمظالم کے باوجوداپنی جدوجہدجاری رکھیںگے۔