ملتان : پولیس نے مغوی نوجوان کوبازیاب کرالیا، 5 ملزمان گرفتار

Multan Police

Multan Police

ملتان(جیوڈیسک)ملتان دنیا پور روڈ پر حسینہ چوک کے قریب پولیس نے کارروائی کرکے مغوی نوجوان کو بازیاب کرکے5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق نوجوان کو گزشتہ روز بن بوسن سے اغو اکیا گیا تھا ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرکے نوجوان کو بازیاب اور 5 ملزمان کو گرفتار کیا،پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں ۔