موغا دیشو: خود کش حملہ آوروں کا دھاوا، 29 افراد ہلاک

Muga Dysu

Muga Dysu

نیروبی(جیوڈیسک) موغا دیشو کے بڑے عدالتی کمپلیکس میں 9 خود کش حملہ آوروں نے دھاوا بول دیا، بعض نے اپنی جیکٹس کو دھماکوں سے اڑا دیا، عام شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ، 29 افراد ہلاک موغادیشو کے بڑے عدالتی کمپلیکس میں 9 خود کش حملہ آوروں نے دھاوا بول دیا۔

جن میں سے بعض نے اپنی جیکٹس کو دھماکوں سے اڑا دیا اور دیگر نے عام شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے بھگڈر مچ گئی اور 29 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ پانچ مزید عام شہری ایک الگ بم حملے میں ہلاک ہوئے۔

دریں اثنا ترکی کی جانب سے بھیجی جانیوالی امداد لے جانے والے ایک قافلے پر ایئر پورٹ کے نزدیک ریموٹ کنٹرول کار بم حملہ کیا گیا جس میں پانچ مزید افراد ہلاک ہو گئے۔ صومالیہ کے القاعدہ سے منسلک شباب گروپ نے موغاد یشو کے بڑے عدالتی کمپلیکس پر خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔