ملا عبدالغنی برادر کراچی سے پشاور منتقل، افغان طالبان کا ملنے سے انکار

Afghan Taliban

Afghan Taliban

پشاور (جیوڈیسک) پشاور افغان طالبان کے سابق نائب امیرملا عبدالغنی برادر کو افغان طالبان سے مذاکرات کیلئے کراچی سے پشاور منتقل کردیا گیا تاہم طالبان کمانڈرز نے ملا برادر سے ملنے سے انکار کردیا ہے کیوں کہ ان کے خیال میں ملا برادر کے ساتھ پاکستانی سیکیورٹی اہل کار بھی موجود ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے۔

کہ ملا عبدالغنی برادر کو کراچی سے پشاور منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات شروع کیے جا سکیں تاہم طالبان نے پشاور آنے سے انکار کر دیا۔ یہ بات واضح نہیں کہ ملا برادر پشاور میں کتنے دن رہیں گے اور وہ طالبان کے کس گروپ سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔

پاکستانی سیکیورٹی اہلکاروں نے ملا برادر کی پشاور میں موجودگی کی تصدیق کی ہے۔ طالبان کے ایک اور عہدے دار نے بتایا کہ ملا برادر پاکستانی سیکیورٹی اہلکاروں کی نگرانی میں ہیں، ایسے میں ان سے کوئی ملاقات کرنے کو تیار نہیں۔ ان کاکہنا ہے کہ ملا برادر کو ترکی اور پھر سعودی عرب بھیجا جاسکتا ہے جہاں حج کے موقع پر طالبان بھی اپنا وفد بھیجنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔