ملا فضل اللہ افغانستان سے ساتھیوں سمیت وزیرستان پہنچ گیا

Mullah Fazlullah

Mullah Fazlullah

وزیرستان (جیوڈیسک) کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا نیا امیر ملا فضل اللہ 15 سے 20 ساتھیوں سمیت وزیرستان پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق ملا فضل اللہ افغانستان سے پاکستان منتقل ہو گیا ہے۔ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد ملا فضل اللہ کو کالعدم تحریک طالبان کا امیر مقرر کیا گیا تھا۔

کالعدم تحریک طالبان کی شوری کا اجلاس منگل کو ہو گا۔ ملا فضل اللہ سوات آپریشن کے دوران افغانستان فرار ہوگئے تھے۔