سپریم کورٹ:لاپتہ افراد سے متعلق مقدمے کی سماعت آج دوبارہ ہو گی

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ میں لاپتہ افراد سے متعلق مقدمے کی سماعت آج دوبارہ ہو گی، عدالتی حکم کے مطابق تینتیس لاپتہ افراد کو پیش کیا جانا ہے۔

عدالت عظمی نے گذشتہ روز حکم دیا تھا کہ لاپتہ افراد کو عدالت میں پیش نہ کیا گیا تو وزیر دفاع اور سیکرٹری دفاع لوگوں کو جبری گمشدہ کرنے والے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف اغوا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کریں۔

عدالت نے سیکورٹی اداروں کی تحویل کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کے قتل کے مقدمات درج کرنے کا اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا تھا۔