ملتان میں مبینہ پولیس مقابلہ، 3 مشتبہ ڈاکو ہلاک، 2 فرار

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان کار سوار پولیس چیک پوسٹ پر رکنے کی بجائے بھاگ گئے، پیچھا کرنے پر جھڑپ کے دوران ہلاکتیں ہوئیں، پولیس کا دعوی۔ پولیس کے مطابق ملتان کے تھانہ مخدوم رشید کی حدود میں پولیس ناکے پر کار کو رکنے کا اشارہ کیا گیا جس میں تین افراد سوار تھے لیکن کار سواروں نے پولیس پر فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکووں کا تعاقب کیا گیا۔

گل کالونی میں پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں تینوں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے ڈاکوئوں کی لاشیں نشتر ہسپتال پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیں ہیں۔ ملتان پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے تینوں افراد ڈاکو تھے جن کا تعلق بین الاضلاعی گروہوں سے تھا۔ ملزمان کے قبضہ سے دو رائفلیں، ایک پسٹل اور 35 گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔