ملتان : مبینہ پولیس مقابلے کے دوران3 ڈاکو ہلاک

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران تین ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ملتان کے تھانہ مخدوم رشید کی حدود میں پولیس ناکے پر کار کو رکنے کا اشارہ کیا گیا جس میں تین افراد سوار تھے، لیکن کارسواروں نے پولیس پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکووں کا تعاقب کیا گیا، گل کالونی میں پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں تینوں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے ڈاکووں کی لاشیں نشتر اسپتال پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیں۔