ملتان : کالے منڈی بازار میں آتشزدگی،متعدد دکانیں جل گئیں

Multan

Multan

ملتان(جیوڈیسک)بوہڑ گیٹ کالے منڈی بازار میں دکانوں میں آگ لگ گئی،15 کے قریب دکانیں جل چکی ہیں جبکہ آگ نے 10 سے زائد دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔

بوہڑ گیٹ کالے منڈی میں لگنے والی آگ کو بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں مصروف ہیں۔بجلی کی تاروں کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔