ملتان : کپڑے کی مارکیٹ میں آتشزدگی، 20 دکانیں جل گئیں

Multan

Multan

ملتان(جیوڈیسک)ملتان میں کپڑے کی مارکیٹ میں آگ لگنے سے 15سے 20دکانوں کو نقصان پہنچا۔آگ پر قابو پا نے کی کوششیں جاری ہیں۔کالے منڈی بازار میں صبح سویرے کپڑے کی دکان میں آگ لگی۔

جو دیکھتے ہی دیکھتے دیگر دکانوں تک پھیل گئی۔ ریسکیو کی 8 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔تاہم گلیاں تنگ ہونے کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔علاقے کی بجلی احتیاطا بند کردی گئی ہے۔ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔