ملتان : ضلع بھر میں دو دن کیلئے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) دفعہ کا نفاذ شہر میں سیاسی گرما گرمی بڑھنے اور امن و امان کے پیش نظر لگایا گیا ہے۔

ملتان میں ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر میں دو دن کے لیے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر دی۔ کسی بھی جگہ 4 سے زائد افراد جمع نہیں ہوسکتے اور شہر میں جلسے جلوسوں اور ریلیوں پر پابندی ہو گی۔

دفعہ ایک سو چوالیس 22 اور 23 اگست تک نافذ العمل ہو گا۔ تاہم اس کے ساتھ شہر کے سیکورٹی انتظامات بھی سخت کر دیئے گئے ہیں۔