ملتان میں دھند، گلگت بلتستان میں برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ

Fog

Fog

لاہور (جیوڈیسک) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں دھند نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں، گلگت بلتستان میں برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی جبکہ میدانی علاقوں میں بھی ٹھنڈ بڑھتی جارہی ہے۔

ملتان اور گردو نواح میں صبح سویرے شدید دھند چھائے رہنے کا سلسلہ جاری ہے، گنجان علاقوں میں ساڑھے آٹھ بجے تک دھند چھائی رہتی ہے جبکہ ہائی ویز پر دھند چھٹنے میں ساڑھے نو تک بج جاتے ہیں، جس کی وجہ سے لوگوں کو معمولات زندگی میں دشواری کا سامنا ہے۔

دوسری جانب میدانی علاقوں میں سردی پوری طرح محسوس ہونے لگی ہے، دو تین دن سے کراچی میں رات اور صبح کے اوقات میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہو گئی ہے اور ان اوقات میں کچھ کچھ سردی لگنے لگی ہے۔

گلگت بلتستان میں برفباری کے بعد سردی میں دوبارہ اضافہ ہو گیا۔ ملک کے دیگر شہروں میں موسم تو خشک ہے لیکن سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔