ملتان (جیوڈیسک) ملتان کے نواح جلال پور پیر والا میں ایک محنت کش کے یہاں چار بازو اور چار ٹانگوں والے بچے کو جنم دیا ہے۔ ملتان کے نواح جلال پور پیر والا میں ایک خاتون نے ایسے بچے کو جنم دیا ہے جس کی چار ٹانگیں اور چار بازو ہیں۔ بچے کی طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق بچے کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچے کے لیئے آنیدہ 24 گھنٹے اہم ہیں اگر بچے کی حالت بہتر ہوتی ہے تو تین ماہ بعد بچے کی سرجری کرکے زائد ٹانگیں اور بازو الگ کردیے جائیں گے۔