ملتان: گیس بند کرنے آنے والا عملہ مکینوں کے ہاتھوں یرغمال

Personnel

Personnel

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں سوئی گیس والوں کو لینے کے دینے پڑگئے۔ گیس بند کرنے آئے تھے کہ لوگوں نے پکڑ کر اہلکاروں کو ہی بند کردیا اور کہا کہ پانچ بجے سے تیار بیٹھے تھے کہ آج نہیں جانے دینا۔

رپورٹ کے مطابق ملتان میں ٹی چوک کے اہل علاقہ نے گیس بندش کے خلاف انوکھا احتجاج کیا، گیس سپلائی بند کرنے کی ڈیوٹی پر تعینات گیس کمپنی ملازم جب سپلائی بند کرنے آئے تو اہل علاقہ نے انہیں ہی پکڑ لیا۔

اہل علاقہ نے تین افراد کو یرغمال بنایا، ایک کو جنگلے میں قید کر دیا۔ گیس کمپنی کے ملازم عظیم کا کہنا ہے کہ اہل علاقہ نے مجھے دوبار جنگلے میں بند کیا لیکن براسلوک نہیں کیا۔