ملتان، حضرت شاہ شمس تبریز کے عرس کی تقریبات جاری

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں حضرت شاہ شمس تبریز سبزواری کے762 سالانہ عرس کی دوسرے روز کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ حضرت شاہ شمس تبریز سبزواری کا شمار برصغیر پاک و ہند کے عظیم بزرگان دین میں ہوتا ہے جنہوں نے پورے خطے میں اسلام کی اشاعت میں اپنا اہم کردار ادا کیا اور آپ کی تبلیغ سے سینکڑوں افراد اسلام کی دولت سے منور ہوئے۔

اور لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے آپ سے فیض حاصل کیا۔ عرس کی تقریبات 3 روز تک جاری رہیں گی۔عرس میں شرکت کیلئے پورے ملک سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ عرس میں شریک زائرین کیلئے لنگر،تبرک اور سبیلوں کا بھی خاص اہتمام کیا گیا ہے۔