ملتان: بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ، شہریوں کا ٹرین روک کر احتجاج

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور تنصیبات میں خرابی پر شہریوں نے ٹرین روک کر ریلوے لائین بلاک کر کے احتجاج کیا۔ پیپلز کالونی میں طویل لوڈ شیڈنگ اور ٹرانسفارمر خراب ہونے پر گرمی سے ستائے ہوئے شہریوں نے سرگودھا سے ملتان آنے والی ٹرین کو پھاٹک پر روک لیا۔

علاقہ مکینوں نے احتجاجا ریلوے لائن پر لیٹ کر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ٹائر بھی جلائے۔ پولیس اور واپڈا حکام کی مداخلت اور بجلی بحال کرنے کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔