ملتان : تحریک انصاف کے پارٹی الیکشن میں کارکنان میں ہاتھا پائی

PTI

PTI

ملتان (جیوڈیسک)ملتان میں تحریک انصاف کے پارٹی الیکشن میں کارکنان کی ہلڑ بازی اور ہاتھا پائی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی۔ ضلع ملتان کے چھ ٹاون میں ایک سو آٹھ سیٹوں پر تحریک انصاف کے دو سو تیس امیدوار آمنے سامنے جبکہ ضلعی صدر کی سیٹ پر اعجاز جنجوعہ نظریاتی گروپ سے اور خالد جاوید وڑائچ ہم خیال گروپ سے مدمقابل ہے۔

مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ تاخیر سے ووٹنگ کے آغاز پر کارکنان میں ہاتھا پائی ہوئی ،آغاز سے ہی کارکنان میں لڑائی جھگڑے اور ہاتھا پائی میں ایک شخص زخمی جبکہ موقع پر موجود انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی۔

بڑے پارٹی راہنما پولنگ اسٹیشن پر نہ پہنچ سکے۔ واضح رہیکہ پچھلے ماہ کی چھبیس تاریخ کو ہونے والا پارٹی الیکشن بھی بدنظمی کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا۔