پنجاب میں انتخابات سے قبل کی دھاندلی کا نوٹس لیا جائے،وٹو

پاکستان(جیوڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے الیکشن کمشن آف پاکستان س

Manzoor Wattoo

Manzoor Wattoo

ے پنجاب میں انتخابات سے قبل ہونے والی دھاندلی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میاں منظور وٹو کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب اپنے من پسند افسران کو اہم محکموں میں تعینات کر رہے ہیں۔

جو انتخابات میں ان کی جماعت کے لیے سود مند ثابت ہو سکتے ہیں اور یہ انتخابات سے قبل دھاندلی کے مترادف ہے۔ الکیشن کمشن اس بات کا نوٹس لے۔ایک سوال پر منظور احمد وٹو کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی ز رداری نے گوادر پورٹ اور پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبوں کے فیصلہ کر کے دو ایسے چھکے لگائے ہیں جوآج تک کوئی نہیں لگا سکا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت عالمی پریشر برداشت نہیں کر سکا اورمعاہدے سے پیچھے ہٹ گیا مگر قومی مفاد کے فیصلے پر صدر زرداری ڈٹ گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ گیارہ مارچ کو ایرانی صدر احمدی نژاد اور صدر زرداری مشترکہ طور پر پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کا افتتاح کرنگے۔ یہ ایشاکا سب سے بڑی تقریب ہو گی جس میں دوسرے ممالک کے سربراہان کو بھی مدعو کیا جا رہا ہے۔

میاں منظور وٹو کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے اوگرا کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے کا حکم جاری کردیا ہے۔ منظور وٹو کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں جب انتخابات قریب ہیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کی مخالفت مول نہیں لے سکتی۔