ملتان : دیرینہ دشمنی پر مخالف گروپ کی فائرنگ ، لڑکی جاں بحق

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں دیرینہ دشمنی پر مخالف گروپ کی فائرنگ سے چودہ سالہ لڑکی جاں بحق ہو گئی۔ حسین آگاہی بازار میں دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں میں تصادم ہو گیا۔

مخالف گروہ کی فائرنگ سے چودہ سالہ رخسانہ موقع پر جاں بحق ہو گئی جس کی وجہ سے چوک بازار میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔