گوجرانوالہ : بین الاضلاعی گینگ کے 7 افراد گرفتار

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ پولیس نے کراچی ،آزاد کشمیر سمیت ملک کے دیگر شہروں میں وارداتیں کرنے والے آغا مسعود گینگ کے سات افراد کو گرفتار کر لیا۔ ملزموں سے لاکھوں روپے کی نقدی، سونا، چاندی اور دیگر سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

آر پی او گوجرانوالہ ملک خدا بخش اعوان نے ذرائع کو بتایا کہ سونے کی دکانوں پر وارداتیں کرنے والے بین الاضلاعی آغا مسعود گینگ کے سات ارکان آغا مسعود ، سکندر ، عبدالغفور وغیرہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے سترہ لاکھ پچاس ہزار روپے نقدی ، سات سو گرام چاندی ، چھ لاکھ روپے مالیت کی جیولری ، کٹر اور چار پسٹل سمیت دیگر سامان برآمد کر لیا ہے۔

آر پی او کا کہنا تھا کہ ملزمان نو سال سے وارداتیں کر رہے ہیں اور کراچی ، آزاد کشمیر ، گوجرانوالہ ، وہاڑی اور سکھر پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔