ممبئی ہائیکورٹ نے بی سی سی آئی کے تحقیقاتی ٹربیونل کو غیر قانونی قرار دیدیا

Mumbai High Court

Mumbai High Court

ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی ہائیکورٹ نے بی سی سی آئی کے تحقیقاتی ٹربیونل کو غیر قانونی قرار دیدیا،سری نواسن کی بطور صدر واپسی تاخیر کا شکار ہو گئی۔ ممبئی کی عدالت میں آئی پی ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل کی سماعت ہوئی۔

جہاں عدالت نے بھارتی بورڈ کے تحقیقاتی ٹربیونل کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ایک نئی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی ٹربیونل نے سپاٹ فکسنگ میں ملوث بی سی سی آئی کے سابق صدر سری نواسن کے داماد گروناتھ اور بالی ووڈ اداکارہ کے شوہر راج کندرا کو کلیئر قرار دیا تھا۔