ممبئی: مساجد میں لاؤڈسپیکر پر اذان رکوانے کیلئے پولیس کی تیاری

India

India

ممبئی (جیوڈیسک) جب سے نریندر مودی بھارت کے وزیر اعظم بنے ہیں تب سے مسلمانوں کی املاک اور جانوں پر حملے شروع ہو چکے ہیں یہاں تک کہ عدالتیں بھی مودی کے زیر اثر ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔

حال ہی میں ممبئی ہائیکورٹ کے متنازعہ فیصلے کے پیش نظر مساجدمیں لاؤڈ سپیکر پر اذان رکوانے کے لئے پولیس نے کریک ڈاؤن شروع کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

واضح رہے کہ ممبئی ہائیکورٹ نے حال ہی میں ایک فیصلہ دیا تھا جس کے تحت امام مسجد کو اذان دینے سے پہلے اجازت لینا ہو گی جبکہ خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت تادیبی کاررائی ہو گی۔

مودی کے وزیراعظم بننے کے بعد بھارت میں مسلمان ملازم کا روزہ زبردستی تڑوانے سمیت مسلمانوں کے خلاف کئی اہم واقعات ہو چکے ہیں جن پر وزیراعظم مودی کا موقف سامنے نہیں آیا جس کے باعث سیاسی تجزیہ کار مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔