بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن میں خصوصی ونگ قائم

Election Commission

Election Commission

بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن میں خصوصی ونگ قائم کر دیا گیا جس میں گریڈ 17 کے 4 افسران شامل ہوں گے۔ الیکشن کمیشن پاکستان نے نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا۔

سپریم کورٹ کے ستمبر تک بلدیاتی انتخابات کر انے کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ایک خصوصی ونگ قائم کیا ہے جو انتخابات سے متعلق امور کا جائزہ لے گا۔ الیکشن کمیشن نے صوبوں سے بلدیاتی انتخا بات کی تیاری قوانین اور تفصیلا ت طلب کرلی ہیں۔

کمیشن نے کہا ہے کہ وہ صوبوں سے رابطہ کر کے یکساں نظام متعارف کرانے کی کو شش کریں گے ملک میں آخری مرتبہ بلدیاتی انتخابات دو ہزار پانچ میں منعقد ہوئے تھے جمہوریت آنے کے بعد صوبائی حکومتیں بلدیاتی انتخابات اور متفقہ بلدیاتی نظام لانے میں ناکام رہیں.