بلدیاتی الیکشن، صوبائی حکومتیں انتخابی فہرستیں تیار کریں گی

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کیلئے انتخابی فہرستوں کو ترتیب دینے کی ذمہ داری بھی صوبائی حکومتوں کو دے دی ہے،29 اکتوبر کو چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز کا اجلاس اسلام آباد میں بلایا گیا ہے۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ سپریم کورٹ میں صوبوں کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے دی گئی تاریخوں کے حوالہ سے کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا مقف یہ تھا کہ انتخابی فہرستوں کی تیاری کیلئے 60 سے 90 دن کی مدت درکار ہے۔اب جبکہ صوبے سپریم کورٹ میں انتخابات کے انعقاد کی تاریخ دے چکے ہیں لہذا الیکشن کمیشن نے بھی اپنی ذمہ داریاں صوبائی حکومتوں پر ڈال دی ہیں،اگر صوبائی حکومتوں کے اقدامات میں بے قاعدگیاں پائی گئیں تو انتخابات کا انعقاد خطرے میں پڑ سکتا ہے۔