بلدیاتی انتخابات سے پہلے پی ٹی آئی پنجاب کی تنظیم سازی مکمل کریں گے: شفقت محمود

Shafqat Mahmood

Shafqat Mahmood

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پی ٹی آئی پنجاب نے فروری کے وسط تک پارٹی کی ضلعی سطح پر تنظیم سازی مکمل کرنےکا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر جلد تنظیم سازی مکمل کرنےکا فیصلہ کیاگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اب تک لاہور، قصور، شیخوپورہ، اوکاڑہ کی ضلعی تنظیمیں مکمل کی گئی ہیں جب کہ ضلعی تنظیمیں مکمل کرنےکےبعد صوبائی حلقوں کی تنظیموں کا اعلان کیاجائےگا۔

وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی پنجاب کے صدر شفقت محمود کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی تنظیم سازی کاعمل تیز ی سےمکمل کیا جا رہاہے، بلدیاتی انتخابات سے پہلے تنظیم سازی مکمل کریں گے۔