بلدیاتی انتخابات، پنجاب اور سندھ میں شیڈول دوسری بار موخر

Municipal Elections

Municipal Elections

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب ،سندھ میں انتخابی شیڈول کا اجرا دوسری بار موخر کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے آج تک پنجاب اور سندھ سے قانونی تقاضے پورے کرنے کا کہا تھا جو مکمل نہیں ہو سکے جس کی وجہ سے کل جاری ہونے والا سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول موخر کیا گیا۔

ذرائع نے کہا ہے سندھ نے 7اور پنجاب نے 3دن کا مزید وقت مانگا ہے۔ الیکشن کمیشن کی دونوں صوبوں کو 8 دسمبر تک قانونی تقاضے پورے کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سندھ اور پنجاب کا انتخابی شیڈول 7 کے بجائے 9 دسمبر کو جاری کیا جائے گا۔