بلدیاتی نظام فوری بحال کیا جائے تاکہ عوامی مسائل حل ہو سکیں، ثروت اعجاز

Sarwat Ijaz

Sarwat Ijaz

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ تکلیف دہ مسائل کے مارے مظلوم عوام مزید اذیت برداشت نہیں کر سکتے، بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا حکومت فوری نوٹس لے، مظلوم غریب عوام بارش سے متاثر ہوئے ہیں۔ کراچی سے جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام کو فوری بحال کیا جائے تاکہ عوام صفائی اور اپنے علاقے کے مسائل کو حل کرا سکیں، انہوں نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر برطرف کرنے میں عوام کو کوئی فائدہ نہیں۔

حکومت بتائے کہ بارشوں سے جمع ہونے والے پانی اور سیلابی ریلوں کو روکنے کیلئے اقدامات کیوں نہیں کئے گئے، بلدیہ کراچی کے دعوے بارش میں بہہ گئے، انتظامیہ کی ناقص کارکردگی نے دعووں کی قلعی کھول دی ہے سڑکوں، گلیوں، محلوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہے، کچرا کنڈی سے تعفن پھیل رہا ہے جس سے وبائی امراض پھیلنے کا اندیشہ ہے،حکومت سندھ اور ضلعی انتظامیہ صفائی کے کاموں کے ساتھ مظلوم غریب عوام کے نقصانات کا نوٹس لیکر فوری طور پر امداد فراہم کریں۔