بلدیاتی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچانے کے حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپراہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔ نشاط ضیاء قادری

کراچی: حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران سے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جاری انتظامات کو تیز کیا جائے اور صفائی وستھرائی روشنی کے انتظامات کی بہتری سمیت دیگر علاقائی مسائل کے حوالے سے عوام کو درپیش شکایات کا ازالہ کیا جائے ،بلدیاتی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچا نے کے حوالے سے اپنے فرائض تندہی کے ساتھ انجام دیں اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپراہی کا قطعی مظاہرہ نہ کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی مسائل اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بلدیاتی اداروں کی جانب سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنا کر ہر محلے اور گلی میں صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا یا جائے،مختلف علاقوں میں عوام کی جانب سے گلیوں اور محلوں میں اسٹریٹ لائٹس کی بندش کے حوالے سے شکایات پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت کی فوری طور پر گلیوں ،محلوں اور شاہراہوں پر اسٹریٹ لائٹس کی درستگی کو یقینی بنا کر گلیوں اور شاہراہوں کو روشن کیا جائے دورے کے موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے عبادت گاہوں کے اطراف سہولیات کی فراہمی کا معائنہ کرتے ہوئے بلدیاتی افسران سے کہاکہ مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی اور روشنی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ فراہمی و نکاسی آب کے نظام کو ہنگامی بنیادوں پر بہتر بنا یا جائے۔