مریدکے میں رکشہ درخت سے ٹکرا گیا ،3 بچے جاں بحق

Muridka

Muridka

شیخوپور (جیوڈیسک) ہشیخوپورہ کی تحصیل مریدکے میں رکشہ درخت سے ٹکرانے سے 3 بچے جاں بحق ہو گئے، افسوسناک حادثہ مریدکے کے قریب کالا خطائی روڈ پر پیش آیا، رکشے میں تین بچوں سمیت پانچ افراد سوار تھے، جونہی کالا خطائی روڈ پر گاں رتہ پیراں کے قریب پہنچا ٹائر پھٹنے کے بعد رکشہ درخت سے جا ٹکرایا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں تین بچے موقع پرہی دم توڑ گئے، بچوں کے باپ سمیت دو افراد شدید زخمی بھی ہوئے، جاں بحق ہونے والے بچوں میں طیبہ، اسامہ اور شمیم ہیں،ان کی عمریں 4 سے 9 سال کے درمیان تھیں۔