مری میں برفباری کا آغاز ہوتے ہی انتظامیہ متحرک

Murree Snowfall

Murree Snowfall

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) مری میں چند روز وقفے کے بعد ایک بار پھر سے برفباری شروع ہو گئی جس کے پیش نظر انتظامیہ نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی روم تھام کے لیے کنٹرول روم قائم کردیا ہے۔

مری میں ایک بار پھر برفباری کا آغاز ہو گیا ہے جس کے بعد انتظامیہ نے جناح ہال میں کنٹرول روم قائم کر کے تمام محکموں کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا ہے تاکہ ماضی کی طرح کوئی افسوس ناک واقعہ رونما نہ ہو۔

اُدھر کمشنر راولپنڈی نورالامین مینگل اور نو تعینات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہرفاروق برفباری کے بعد انتظامات کا جائزہ لینے مری پہنچے جہاں انہوں نے کنٹرول روم قائم کیا۔

انتظامی حکام نے تمام محکموں اور اُن کے افسران و ملازمین کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے اگلے دوروز تک مری میں برفباری جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔