مشرف اور آل پاکستان مسلم لیگ کو ملک و قوم کی ترقی کی جدوجہد کی سزا دی جارہی ہے

کراچی : آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری طاہرحسین سید نے اے پی ایم ایل ہاؤس پر پولیس یلغار اور کارکنان کی گرفتاری کے ساتھ مسلح اہلکاروں کے نہتے کارکنوں اور خواتین پر بہیمانہ تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو مضبوط و مستحکم اور عوام کو محفوظ و خوشحال بنانے والے پرویز مشرف کو پاکستان اور عوا م سے محبت کی سزا دی جارہی ہے۔

جبکہ اے پی ایم ایل ہاؤس پر پولیس یلغار اس بات کا ثبوت ہے کہ استحصالی نظام کے محافظ اس ملک میں عوام اصلاح و عوامی حکومت نہیں دیکھنا چاہتے اسی لئے وہ مشرف کے ساتھ ساتھ مشرف کی قومی جدوجہد میں شریک افراد پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں مگر انقلاب کی راہ میں ایسی صعوبتیں انقلاب کے مثبت اور مؤثر ہونے کی دلیل ہوتی ہے۔

اس لئے ریاستی جبر و تشدد اور آئین و قانون کے نام پر جبر انتقام ہمارے ہوصلے پست نہیں کرسکتا اور نہ ہی مشرف کے چاہنے والوں کو مشرف کی حمایتسے دور کرسکتا تھا اس ملک کے عوام کا دل مشرف کیلئے دھڑکتا ہے اور کوئی بھی سازش یا جبر مشرف کو عوا م کے دلوں سے نہیں نکال سکتی۔