متحدہ قومی موومنٹ کا ملک بھرسے امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان

Altaf Hussain

Altaf Hussain

کراچی(جیوڈیسک)کراچی ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ، عوامی نیشنل پارٹی اور پیپلز پارٹی کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، طالبان رہنما دھماکے کر کے غریبوں کا نقصان نہ کریں، اور قومی دھارے میں شامل ہو جائیں، انہوں نے یہ باتیں لال قلعہ گراونڈ کراچی میں خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

اس موقع پر انہوں نے پورے ملک سے متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان بھی کیا، لال قلعہ گراونڈ کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیو ایم کے حتمی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔انہوں نے بتایا کہ خیبرپختونخواہ سے قومی اسمبلی کے لیے21 اور صوبائی اسمبلی کے لیے 45 ، بلوچستان سے قومی اسمبلی پر7 اور صوبائی اسمبلی پر 21 امیدوار الیکشن میں حصہ لیں گے۔

پنجاب سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر 132 اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 256 امیدوار کھڑے کئے جائیں گے۔ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے مطابق سندھ میں قومی اسمبلی کے لیے 41 اور صوبائی کے لیے86 نشستوں پر امیدوار کھڑے کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ شفاف انتخابات اسی وقت ہو سکتے ہیں۔

جب سب کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت ہو۔الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم ، پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے دیگرتمام جماعتیں انتخابی مہم چلارہی ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ نگراں حکومت ناانصافیوں کانوٹس لے۔ ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ سندھ میں ایم کیوایم کوآزادی سے انتخابی مہم چلانے نہیں دی جارہی۔ بتایا جائے اور ایم کیوایم کودیوارسے لگاکرانتخاب سے باہر رکھنے کی سازش کیوں کی جارہی ہے۔