جنرل ظہیرالاسلام سے فی الحال کوئی شکایت نہیں، نواز شریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

لاہور(جیوڈیسک)لاہورمسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف کاکہنا ہے کہ پرویز مشرف نے جو کچھ کیا موجودہ فوجی قیادت اس کی ذمہ دار نہیں، جنرل پاشا کے کردار پر تحفظات تھے ، جنرل ظہیرالاسلام سے فی الحال کوئی شکایت نہیں۔

نواز شریف نے یہ بات جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں سلیم صافی سے گفتگو کے دوران کہی۔مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ پرویز مشرف نے جو کیا موجودہ فوجی قیادت اس کی ذمہ دار نہیں،انہوں نے مزید کہا کہ جنرل پاشا نے جو کچھ کیا اسے قبول نہیں کیا جاسکتا ، جنرل ظہیر الاسلام سے فی الحال کوئی شکایت نہیں۔