مشرف پر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلاکر آئین و قوانین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں طاہرحسین

کراچی : پرویز مشرف پر آرٹیکل 6کے تحت مقدمہ چلانا آئین و قوانین کی صریح خلاف ورزی اور بذات خود قابل احتساب و سزا عمل ہے کیونکہ آئین توڑنا یا اسے مسخ کرنا آرٹیکل 6کے تحت جرم ہیمگر مشرف نے آئین توڑا نہیں بلکہ اسے کچھ عرصہ کیلئے معطل کرکے ایمرجنسی نافذ کی اور بعدازاںا سے بحال کردیا۔

جس وقت مشرف نے آئین معطل کیا اس وقت آرٹیکل 6میں آئین کی معطلی غداری یا قابل سزا جرم نہیں تھی بلکہ 2010کی اٹھارویں آئینی ترمیم میں آئین کی معطلی کو غداری قراردیا گیا جبکہ مشرف نے2007میں آئین معطل کیا تھا۔

یہ بات آ ل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے ایڈیشنل سیکریٹری انفارمیشن طاہر حسین سیدنے ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ مشرف سے مخاصمت ومنافرت کرنے اور تعصب و انتقام کا سلوک کرنے والے آئین و قوانین کی پاسداری کے دعویدار اپنے جذبہ انتقام کی تسکین اور استحصالی ٹولے کو بچانے کیلئے مشرف پر آرٹیکل 6کے تحت مقدمہ چلاکر آئین و قوانین کی دھجیاں اڑارہے ہیں۔