مشرف کے خلاف مقدمہ سے انکار پر ایس ایچ او کیخلاف توہین عدالت کی درخواست

SHO

SHO

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ سے انکار پر ایس ایچ او آبپارہ اور ایس ایس پی آپریشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکردی گئی۔ درخواست لال مسجد کے سابق خطیب غازی عبدالرشید کے بیٹے ہارون الرشید کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی ہے۔

جس میں کہا گیا ہے کہ 12 جولائی کو عدالت نے انکا بلاتاخیر بیان ریکارڈ کرکے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ آبپارہ قاصم نیازی نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کیا ہے۔ عدالت کے حکم کے باوجود مقدمہ کے اندراج سے انکار توہین عدالت ہے۔ ہارون الرشید نے درخواست کی جلد سماعت کرنے کی بھی استدعا کی ہے۔