مشرف کی طبیعت اچانک خراب، آئی سی یو منتقل

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی ہے اور ان کے وکلا کے مطابق سابق آرمی چیف کو فوجی اسپتال کے پرائیویٹ روم سے آئی سی یو منتقل کر دیا گیا ہے۔

ان کی والدہ شارجہ کے اسپتال میں آئی سی یو میں داخل ہیں، جنرل پرویز مشرف کو صبح خصوصی عدالت میں پیش ہونا ہے، ان پر آج فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے، لیکن پرویز مشرف کے وکلا کا کہنا ہے کہ چند گھنٹے پہلے ان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔

پریشانیوں کی وجہ سے ان کا بلڈ پریشر ہائی ہوگیا اور انھیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔